طالب حسین کے پاس لالی ووڈ کا 70سالہ فلمی تاریخ محفوظ

طالب حسین کے پاس لالی ووڈ کا 70سالہ فلمی تاریخ محفوظ
 طالب حسین کے پاس لالی ووڈ کا 70سالہ فلمی تاریخ محفوظ

  

لاہور (فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے دیوانے سیالکوٹ کے رہائشی طالب حسین کے پاس 70سالہ فلمی تاریخ پوسٹرز اور بک لٹس کی صورت میں محفوظ ہے۔طالب حسین پاکستان فلم انڈسٹری کے تاریخی ورثہ کو سنبھالنے پر فخر کرتے ہیں۔گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک شاید ہی کوئی ایسی فلم ریلیز ہوئی ہو جس کا پوسٹر اور بک لٹ میرے پاس موجود نہ ہو۔میں فخریہ اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ مجھے اپنی فلم انڈسٹری سے بے پناہ پیار ہے۔ایک سوال کے جواب میں طالب حسین نے بتایا کہ ہمارے فلم میکرز نے بڑی بڑی شاہکار فلمیں بنائی ہیں میں نئی نسل کو اس تاریخی ورثہ کے ذریعے بتانا چاہتا ہوں کہ ماضی میں ہماری فلمیں پلاٹینم ،گولڈن اور سلور جوبلی کیا کرتی تھیں اس کی وجہ ہمارے باصلاحیت فلم میکرز تھے ۔فلم انڈسٹری کے زوال کا بنیادی سبب نان پروفیشنل لوگوں کا آنا تھا ۔

یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

مزید : کلچر