ایشوریا رائے بچن میری ماں ہیں، 29 سالہ شخص کا دعویٰ

ایشوریا رائے بچن میری ماں ہیں، 29 سالہ شخص کا دعویٰ
 ایشوریا رائے بچن میری ماں ہیں، 29 سالہ شخص کا دعویٰ

  


حیدر آباددکن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن ان کی ماں ہیں اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی ماں بھی ہیں۔ ایشوریا دیگر اداکاراؤں کے برعکس اپنی 6 سالہ بیٹی آرادھیا رائے بچن کو ہروقت اپنے پاس رکھتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کا ایک اور بیٹا منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے ان کی ماں ہیں اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم کے رہائشی 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش لندن میں 1988 میں بذریعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ہوئی تھی اور اپنی پیدائش کے 2 سال تک وہ ایشوریا کے والدین وریندا رائے اور آنجہانی کرشنا راج رائے کے ساتھ رہے تھے۔ بعد ازاں اس کے والد آدی ویلو ریڈی انہیں ویشاکا پٹنم لے آئے اور جب ہی سے وہ یہیں رہائش پزیر ہیں۔ سنگیت کا مزید کہنا تھا کہ وہ 27 سال تک اپنی ماں سے دور رہے ہیں وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں اور اب وہ اپنی ماں یعنی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...