لاہورمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ،2ہلاک،6زخمی:پولیس

لاہورمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ،2ہلاک،6زخمی:پولیس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران2شخص ہلاک جبکہ 6زخمی ہوئے ،فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں میں لڑائی کے بعد پیش آیا،آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہورکے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چھ افراد زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھرکے بھانجے کی شادی میں ہوئی،فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ایک شخص   کی شناخت عمران شفیع کے نام سے ہوئی جوایم این اے افضل کھوکھرکابھتیجا تھا۔جبکہ دوسرا مرنے والا شخص سیکورٹی گارڈ ہے ۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے ر پورٹ طلب کرلی اور متعلقہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور