گنے کے کا شتکاروں کی حمایتی ریلی کے شرکاکیخلاف ایکشن کی مذمت کرتاہوں:ناصرحسین شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گنے کے کا شتکاروں کی حمایتی ریلی کے شرکاکیخلاف ایکشن کی مذمت کرتاہوں جبکہ وزیر اعلی سندھ نے مظاہرین کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائیاں امریکہ اور ہندوستان کے دباؤ پر کی جارہی ہیں :حافظ محمد سعید
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہناہے کہ وفاقی حکومت اقامے کے معاملے پر پھنسی رہی انہوں نے چینی کی برآمد کی اجازت نہیں دی۔پورے ملک میں دو یا تین ملیں 182 کے ریٹ پر عمل کر رہی ہیں یہاں تک کہ پنجاب کا گنا سندھ آرہا ہے۔ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں بھی گنے کا ریٹ150 روپے ہے تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کومقررہ ریٹ ملے۔
واضح رہے گنے کے کاشت کاروں کاپرامن احتجاج اس وقت پر تشد د بن گیا تھا جب انہوں کینٹرز لگا کروزیراعلی ہاﺅس سے روکنے کی کوشش کی گئی۔