ایشین گیمز کوالیفائر راؤنڈ ، قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ایشین گیمز کوالیفائر راؤنڈ ، قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہاکی سٹیدیم میں ویمن کھلاڑی پھر ان ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں ۔نیشنل سٹیڈیم میں ویمن کھلاڑیوں کی تین گھنٹے کی ٹریننگ میں مختلف ڈرلز پر توجہ دی گئی۔ سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے خواتین کھلاڑیوں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا نا شروع کردیا۔

کر کی کوشش،خواتین کھلاڑیو ں کا کہنا ہے کہ ،زیاد ہ سے زیادہ لیگ ہونی چاہئیں،ہمیں زیادہ ٹورنا منٹ نہیں ملتے۔کوچ سعید خان کا کہنا ہے ٹیم ایونٹ کا ہر میچ چیلنج سمجھ کر کھیلے گی ،ایشین گیمز کوالیفائر رانڈ بارہ سے بیس جنوری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی