میلبورن رینی گیڈز کی تیسری فتح، سڈنی سکسرز کو متواتر پانچویں شکست

میلبورن رینی گیڈز کی تیسری فتح، سڈنی سکسرز کو متواتر پانچویں شکست

سڈنی (نیٹ نیوز) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن رینی گیڈز نے سڈنی سکسرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، سڈنی سکسرز کو متواتر پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، رینی گیڈز نے 112 رنز کا آسان ہدف 16ویں اوور کی تیسری گیند پر 2وکٹوں پر پورا کیا، کپتان ایرون فنچ نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کیمرون وائٹ 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فنچ کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، کپتان یوہان بوتھا 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میڈنسن 24 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ڈیوائن براوو نے 3 اور محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں میلبورن رینی گیڈز نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان ایرون فنچ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون وائٹ 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی