عامر خان نے فریال سے لڑائی کاذمہ دارخودکوٹھہرادیا

عامر خان نے فریال سے لڑائی کاذمہ دارخودکوٹھہرادیا
 عامر خان نے فریال سے لڑائی کاذمہ دارخودکوٹھہرادیا

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ رابطے کا فقدان جبکہ باکسنگ رِنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کی چوٹ کو قرار دے دیا۔مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اور فریال مخدوم 'لوز ویمن ٹوڈے' نامی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔ عامر خان نے اعتراف کیا جو کچھ بھی ہوا وہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہوا۔ان کا کہنا تھا جس طرح سے ان کا تنازع سب کے سامنے آیا یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا اور میرا خیال ہے کہ کبھی کبھی غصہ ہر چیز پر غالب آ جاتا ہے۔ دوسری جانب عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دوریوں کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ عامر اس وقت انتہائی شدید بحران کا شکار تھے اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ انہیں کس سے بات کرنی چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی