روندرا جدیجہ کی بیماری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

روندرا جدیجہ کی بیماری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
 روندرا جدیجہ کی بیماری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

  

کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز)بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجہ کی بیماری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدیجہ گزشتہ دو روز سے بیمار ہیں، انہیں طبی علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا اور امید ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں تک ٹھیک ہو جائیں گے جس کا مطلب ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل ہی ان کی پہلے ٹیسٹ میں دستیابی کے بارے فیصلہ کر سکے گی، شیکھر دھون جو کہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اب مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی