انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ آج سے شروع

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیٹ نیوز)انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے، ووکس سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے ہیں اور اسی انجری کے باعث وہ گزشتہ برس منعقدہ چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کرس ووکس نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران درد کی شکایت کی، ان کا سکین کرایا گیا ہے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آخری ٹیسٹ میچ نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ باؤلر ون ڈے سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے، ان کی جگہ ٹام کیورن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔