مانچسٹر سٹی کی فتح،وٹفورڈ کے کھلاڑی نے اپنی گول پوسٹ میں ہی گیند پھینک دیا

مانچسٹر سٹی کی فتح،وٹفورڈ کے کھلاڑی نے اپنی گول پوسٹ میں ہی گیند پھینک دیا

لندن (نیٹ نیوز ) فٹبال پریمئر لیگ کی سرفہرست ٹیم مانچسٹر سٹی نے حریف وٹفورڈ کو تین ایک کی شکست کا مزہ چکھا دیا، دباؤ کا شکار ٹیم کے کاباسیلی کے اون گول سے مقابلہ دلچسپ ہو گیا۔ دنیا بھر کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے جوشیلے بھڑکیلے پن کا مزہ مانچسٹر سٹی کے میچ میں دیکھا گیا۔پریمئر لیگ کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی نے پچھلے برابر میچ کا غصہ وٹفورڈ کے خلاف نکال دیا۔ پہلے ہی منٹ میں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ دباؤ کا شکار وٹفورڈ کے کاباسیلی نے 13 ویں منٹ میں اون گول سے سکور کو دوگنا کر دیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ یوں تین ایک کی جیت سرفہرست مانچسٹر سٹی کے حصے میں آئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی