کولن منرو کی سنچری ، نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز 2.0سے جیت لی

کولن منرو کی سنچری ، نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز 2.0سے جیت ...

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) کولن منرو کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 119 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کولن منرو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری مکمل کی، منرو نے 53 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 16.3 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ٹم ساؤتھی نے پہلے ہی اوورز میں کرس گیل اور والٹن کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، دونوں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ اس میچ کی خاص بات کولن منرو کی سنچری ہے، منرو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 3 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہیں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔کولن منرو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا برینڈن میک کولم کا 8 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی