رواں سال پروفیشنل سپر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، صدر پی ایچ ایف

رواں سال پروفیشنل سپر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، صدر پی ایچ ایف

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ رواں سال پروفیشنل سپر ہاکی لیگ سے نہ صرف ہمارے شائقین کو بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بلکہ قومی کھلاڑیوں کو مالی فوائد اور ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے نہ صرف ملک میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کو بحال کیا ہے بلکہ 90 سے زائد قومی کھلاڑیوں کو بے روزگاری کی دلدل سے نکال کر انہیں ملازمت دلوانے مین معاونت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کو نہ صرف لیز پر حاصل کرلیا ہے بلکہ اسے گرا کر ایک جدید سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ جس کے اطراف میں شاپس و ریسٹورنٹس کے قیام سے پی ایچ ایف کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...