شینزن اوپن،سیمونا ہالپ، سینیاکووا اور ایرینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

شینزن اوپن،سیمونا ہالپ، سینیاکووا اور ایرینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ،برسبین (نیٹ نیوز) سیمونا ہالپ، سینیاکووا اور ایرینا بیگو پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے حریف چینی کھلاڑی ڈوآن ین گنگ کو 3-6، 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سینیاکووا نے چین کی وانگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، رومانیہ کی ایرینا بیگو بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ایلکسینڈروا کو شکست دی۔دوسری جانب نک کرگیوس، ڈیمینار، مائیکل مو اور ڈولگو پولوف برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ویمنز سنگلز میں کایا کنیپی، ایلینا سوتیلانا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی