ویمن بگ بیش لیگ ، وکٹ کیپر کی نالائقی نے میچ برابر کرا دیا

ویمن بگ بیش لیگ ، وکٹ کیپر کی نالائقی نے میچ برابر کرا دیا

سڈنی (نیٹ نیوز )روا ں سال کو ابھی محض 3دن ہی گزرے ہیں اور کرکٹ شائقین کو شایدسال کا سب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آسٹریلیوی ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کو آخری بال پر 3رنز درکار تھے جب سڈنی کی سٹرائیکر سارا ایلی نے میلبورن رینیگیڈز کی ایمی سیٹر ویٹ کی گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن گیند فائن لیگ کی جانب گیا اور وہ محض ایک ہی رن مکمل کرسکیں جس کے بعد میلبورن رینیگیڈز کی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منانا شروع کردیا جو تھوڑا جلدی ثابت ہوا، وکٹ کیپر ایما لنگز نے بال پکڑ کر وکٹ گرا کر میچ ختم کرنیکی بجائے جیت کا جشن منانا شروع کردیا ،موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایلی نے نان سٹرائیکر اینجلا ریکس کو د وسرے رن کیلئے کال کی اور رن مکمل کرلیا۔میلبورن رینیگیڈز کی قسمت اچھی تھی کہ سپر اوور میں انہوں نے سڈنی سکسرز کو محض8رنز تک محدود کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...