نیویارک میں حفاظتی اقدامات پر مزید 1500 بیریئرز لگانے کا فیصلہ
نیویارک(اے این این)امریکی شہر نیویارک سٹی میں حفاظتی اقدامات کے طور پر مزید پندرہ سو بیریئرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ ٹائمز اسکوائر کے اطراف اور دیگر اہم مقامات پر 1500کے قریب مزید بیریئرز نصب کئے جائیں گے۔ان بیریئرز کو لگانے کا مقصد پیدل چلنے والے افراد کو گاڑیوں کے حملوں سے روکنا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دو مختلف واقعات میں حملہ آور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی تھی، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔اس واقعہ کے بعد شہر کی اہم سڑکوں اور عمارات کے گرد بیریئرز لگانا شروع کردیے گئے تھے اور ان پر سالانہ 5 کروڑ ڈالر اخراجات آتے ہیں۔