نیویارک،آتشزدگی کے واقعہ میں 9 بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے

نیویارک،آتشزدگی کے واقعہ میں 9 بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے

نیویارک(اے پی پی) امریکی شہر نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک ہفتے کے دوران آتشزدگی کے دوسرے واقعہ میں نو بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے۔آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کرکے عمارت میں موجود درجنوں افراد کو باہر نکال لیا۔کارروائی کے دوران فائر فائٹر بھی زخمی ہو گیا تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آتشزدگی کے وقت عمارت میں موجود زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ آگ پا قابو پانے میں آٹھ گھنٹے لگے تاہم عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

رہائشی عمارت تباہ ہونے کے نتیجے میں 11خاندان بے گھر ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے انڈر گراؤنڈ فلور میں واقع فرنیچر کے کارخانے میں لگی۔

مزید : عالمی منظر


loading...