شنگھائی مال بردار بحری جہاز ڈوبنے کے حادثے میں 10افراد لاپتہ ،3بچ گئے

شنگھائی مال بردار بحری جہاز ڈوبنے کے حادثے میں 10افراد لاپتہ ،3بچ گئے

بیجنگ (آئی این پی )شنگھائی کے ساحل سے پرے منگل کی رات ایک مال بردار بحری جہاز کے الٹنے اور ڈوبنے کے حادثے میں 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ مزید 10ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ مقامی واٹر ٹریفک مینجمنٹ مرکز کے مطابق ’’ چانگ پنگ ‘‘ بحری جہاز پر 5000ٹن فولاد لدا ہوا تھا ، یہ جہاز یانگٹ زی کے دہانے کے قریب لنگراندازہونے کے مقام پر ڈوبنے سے قبل ایک اور مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا ،جہاز کے عرشے پر 13ملاح سوار تھے ، امدادی کارروائیوں کیلئے درجنوں کشتیاں روانہ کر دی گئی ہیں، بدھ کو صبح 9:00بجے تک 10افراد لاپتہ تھے جبکہ 3کو بچا لیا گیا ، امدادی کارروائی جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر