ذہنی مریض سابق بھارتی فوجی افسر نے خاتون سمیت 6افراد کو قتل کردیا

ذہنی مریض سابق بھارتی فوجی افسر نے خاتون سمیت 6افراد کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے این این)بھارت میں سابق فوجی افسر نے لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے خاتون سمیت 6 افراد کوقتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ بیوی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر کافی دنوں سے ذہنی دباؤکا شکار ہے ۔واقعہ بھارتی ریاست ہریانا کے شہر پلوال میں پیش آیا،جہاں 45سالہ سابق فوجی افسر نریش نے 2 گھنٹے میں لوہے کی راڈ سے 6 افراد کو قتل کردیا جن میں ایک خاتون اور 3 چوکیدار بھی شامل ہیں تاہم واقعے کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی۔پولیس نے نریش کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کافی دنوں سے ذہنی تناو کا شکار تھا۔

مزید :

عالمی منظر -