بھارت میں انتخابی اخراجات کیلئے الیکشن فنڈنگ بانڈز جاری

بھارت میں انتخابی اخراجات کیلئے الیکشن فنڈنگ بانڈز جاری

نئی دہلی (اے این این)بھارت میں انتخابی اخراجات کیلئے الیکشن فنڈنگ بانڈز کا اجراکردیا گیا ہے جس کے بعد اب ہر سیاسی جماعت کابینک اکاونٹ کھولا جائے گا۔بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے مطابق اس اقدام سے ا نتخابی عمل میں بہت زیادہ شفافیت آئے گی اور جو بھی بانڈز کو خریدے گا اس کا پورا ریکارڈ بینکوں کے پاس موجود ہوگا۔الیکشن فنڈز کے ایک ہزار سے لیکر ایک کروڑ تک کے بانڈز جاری کیے جائیں گے ان بانڈز کی معیاد 15دن کی ہوگی جبکہ بانڈز صرف اور صرف بینک اکاونٹس کے ذریعے ہی خریدے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے نوٹیفائیڈ اکاونٹ میں آنے والی بانڈز کی ریٹرن ہر سال الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی۔

مزید : عالمی منظر