سعودی کابینہ نے دفاعی حکمت عملی اور ایڈز سے بچاؤ کے نظام کی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے دفاعی حکمت عملی اور ایڈز سے بچاؤ کے نظام کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے پی پی) سعودی کابینہ نے ریاض کے قصر یمامہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے قومی دفاع کی حکمت عملی، محکمہ آبپاشی کے نظام، ایڈز سے بچاؤ کے نظام اور متاثرین کے حقوق و فرائض کی منظوری دیدی۔سعودی اخبار کے مطابق اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ انہوں نے آغاز میں امیرکویت کے زبانی پیغام ، شاہ مراکش کے مکتوب ، فلسطینی صدر کے ساتھ مذاکرات، کویتی وزیراعظم کے نائب اول و وزیر دفاع کی ملاقات اور ترک وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
شاہ سلمان نے امریکا ، روس، برطانیہ اور فرانس کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ہونے والی بات چیت سے بھی کابینہ کو مطلع کیا۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعد واس کو بتایا کہ سعودی کابینہ نے عرب ، علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ کا جائزہ لے کر کابل ، سینٹ پیٹرز برگ اور حلوان میں دہشت گردی کے واقعات اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ اور برادر و دوست ممالک کی حکومتوں اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں انہیں دہشت گردی کے مجرمانہ تصرفات کے خلاف ساتھ دینے کا یقین بھی دلایا۔ کابینہ نے جاپان کے ساتھ صحت نگہداشت کے سلسلے میں تعاون کی یادداشت کی منظوری دی۔ فلپائن کی وزارت صحت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر صحت کو تفویض کیا۔

مزید :

عالمی منظر -