امریکااور اسرائیل فیس بک اکاؤنٹ بلاک کرواتے ہیں، سابق اہلکار سی آئی اے کا الزام

امریکااور اسرائیل فیس بک اکاؤنٹ بلاک کرواتے ہیں، سابق اہلکار سی آئی اے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو/واشنگٹن/غزہ(اے این این)سابق سی آئی اے اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر فیس بک کے اکاونٹ بلاک کردیئے جاتے ہیں۔سابق سی آئی اے اہلکارنے انکشاف کیا کہ سیلی کان ویلی کی دیگرفرمز بھی امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر عمل کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹس کے قوانین کی پاسداری کرنیوالے ناپسندیدہ افراد کے اکاؤنٹ بھی بلاک کیے جاتے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق چیچنیا کے سربراہ اور کئی فلسطینیوں کے فیس بک اکاونٹ بلاک کیے گئے، جبکہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں ہونے کے باوجود وینزویلا کے صدر کا اکاونٹ برقرار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -