بھارت کا اسرائیل کیساتھ 500ملین ڈالر کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ

بھارت کا اسرائیل کیساتھ 500ملین ڈالر کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت نے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کیساتھ 500 ملین ڈالر کی لاگت کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کی انتظامی کمیٹی نے بھارتی حکومت کیطرف سے دستخط کیے جانے والے 500 ملین ڈالر کی مالیت کے اسلحے کے معاہدے کو منسوخ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس ماہ کے وسط میں بھارت کے 4 روزہ دورے سے قبل اس معاہدے کی منسوخی باعث توجہ ہے۔ رافیئیل دفاعی کمپنی کیطرف سے تیا رکیے جانے والے میزائلوں کو بھارت کے پہلے زیر تعمیر جنگی جہاز میں نصب کیا جانا تھا۔ اسرائیل نے حالیہ چند برسوں میں بھارت کو اسلحے فروخت کرنے والے اہم ترین ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے دونوں ممالک ابتک کئی میلین ڈالر کے اسلحے کی خرید کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں اور اسرائیل اور بھارت نے اپریل میں فضا سے خشکی پر مار کرنے والے میزائل ،میزائل پیڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے دو ارب ڈالر کے فوجی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید : عالمی منظر