دیہاتوں کو صاف ستھر ا بنانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کریں گے

دیہاتوں کو صاف ستھر ا بنانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کریں گے

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے امور پر پیش رفت اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنائے جانے پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے ، اس پروگرام پر بہترین انداز میں عملدرآمدکرنیوالے پہلے تین اضلاع کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی اوربہترین کارکردگی پر بلدیاتی قیادت اورانتظامی افسران کو شاباش دی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے اضلاع کی بازپرس ہوگی۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا،اس پروگرام پر عملد رآمد کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگااوروضع کردہ پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوریہ شفاف طریقے سے استعمال ہونا چاہیے۔

منشاء اللہ بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1