صوبائی حکومت مرغی کی قیمت کنٹرول کرے،واحد کاشمیری

صوبائی حکومت مرغی کی قیمت کنٹرول کرے،واحد کاشمیری

لاہور(جنرل رپورٹر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو موجودہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 150سے تجاوز کر کے 300روپے تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ برائلر مرغی کا گوشت بغیر پوٹا ،کلیجی ،گردن ،یعنی صافی برائلر گوشت کی قیمت 300روپے تک ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی حیرانگی کی بات ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نے سفید پوش اور غریب آدمی کو پریشان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ برائلر مرغی دور دراز علاقوں سے شہر میں سپلائی کی جاتی ہے اس لئے گاڑیوں کے مالکان نے کرائے میں اضافہ کر دیا ہے جس سے برائلر مرغی کے گوشت میں بھی بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے اور اس کا تمام تر اثر غریب آدمی پر پڑرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو مرغی پکانے کا بائیکاٹ کر دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1