ملین مارچ ختم نبوت کے غداروں کو بہا لے جائے گا،صاحبزادہ حامد رضا

ملین مارچ ختم نبوت کے غداروں کو بہا لے جائے گا،صاحبزادہ حامد رضا

لاہورایجوکیشن رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آج داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ہونے والے تاجدار ختم نبوت مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ 9 جنوری کا ملین مارچ ختم نبوت سے غداری کرنے والے حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ملین مارچ میں تمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین و کارکنان شریک ہوں گے۔ امریکہ پاکستان کو شام، عراق، لیبیا اور افغانستان سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

ہمارے بزدل حکمران امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں۔ ٹرمپ عالمی امن کا دشمن ہے۔ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں 9 جنوری کے ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، پیر معاذ المصطفے قادری، راؤ حسیب احمد، حاجی رانا شرافت علی قادری، مفتی مقیم خان، ارشد مصطفائی اور دوسرے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتی ہے۔ امریکہ کے پاکستان مخالف عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ امریکہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے حکمران امریکی امداد نہ لینے کا دوٹوک اعلان کریں۔ عالمی برادری ٹرمپ کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات منفی رویہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...