عقید ہ ختم نبوت کے خلافسازشیں کرنے والے ناکام ہوئے،علیم الدین شاکر

عقید ہ ختم نبوت کے خلافسازشیں کرنے والے ناکام ہوئے،علیم الدین شاکر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشا ن ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد تقویٰ اعوان مارکیٹ لاہورمیں مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے نائب امیرپیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں معروف مذہبی سکالرمولانا عبدالشکورحقانی،مجلس لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری محمد طارق سمیت کئی علماء نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعلیم الدین شاکر نے کہا عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر تے ہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب ﷺسے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے ۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...