عدالت نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لے،فرخ مون

عدالت نوازشریف کی عدلیہ مخالف مہم کا نوٹس لے،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے نواز شریف کی پریس کانفرنس کوتوہین عدالت اورریاست کیخلاف بغاوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نوازشریف کی عدلیہ اورفوج کوبدنام کرنے کی مہم کیخلاف سوموٹوایکشن لے اورانہیں عدالت طلب کیا جائے ۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ نوازشریف کو خواب میں بھی اب عمران خان ہی نظرآتے ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا ہے کہ ان کا کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا دوراب ختم ہوچکا ہے اورملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں شروع ہونے والا احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں 2018 شریف خاندان اوران کے کرپٹ اتحادیوں کے احتساب کا سال ہے وہ جتنے مرضی مگرمچھ کے آنسوبہائیں اب انہیں اڈیالہ جیل جانے سے کوئی نہیں بچاسکتا ان سے غریب قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

فرخ مون

مزید : میٹروپولیٹن 1