ملکی وسائل کا درست استعمال معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے،نبیل ہاشمی

ملکی وسائل کا درست استعمال معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے،نبیل ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہا شمی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو بلا جواز قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر نیک نیتی سے ان وسائل کو بروے کار لایا جا ئے تو غریب عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بجلی کی جنریشن میں ہائیڈروسسٹم کے تحت بجلی پیدا کر کے فیول کے اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے ۔
نیز توانائی کی پید اوار کے ذمہ داراداروں وزارت بجلی و پانی ، اوگرا کی فوری طور پر تنظیم نو کی جا ئے اور آئندہ بیس پچیس سال کے لئے آبادی میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہو ئے نئی پالیسی کے تحت قابل عمل اہد اف متعین کئے جا ئیں تا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات وتوانا ئی کی قیمتوں میں با ربار اضافے کی روک تھام کی جا سکے ۔ پی ایف ایم کے جنرل سیکرٹری نے مہنگائی ، بے روزگا ری اور بنیادی شہر ی ضروریات کی عدم فراہمی سے پر یشان عوام پر اس اضافی بو جھ کو سنگ دلانہ مذاق قرار دیتے ہو ئے ارباب اقتدار و اختیار پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی معیشت کی بحالی کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جا ئے اور عوام کو بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا ئیں ۔
نبیل ہاشمی