یونیورسٹی اساتذہ کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

یونیورسٹی اساتذہ کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور آرکیڈا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، فن لینڈ کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی اساتذہ کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹاؤن شپ کیمپس، لاہور میں شروع ہو گئی، جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مختلف کیمپسز کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں اس قسم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ تربیت کی بدولت ہی انسان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اپنا کام زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے مختلف ٹریننگ پروگراموں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرکیڈا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کی پرنسپل ٹرینر مس کرسٹا نے کہا کہ اگلے 3 روز تک ہم لیڈرشپ اور اس حوالے سے اساتذہ کے کردار کے تناظر میں تفصیل سے تبادلہ خیالات کریں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ موجودہ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر شرکاء ٹریننگ کی مختلف صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور وہ زیادہ بہتر طریقے سے درس و تدریس کے فرائض سرانجام دینے کے قابل ہو سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4