نواز شریف پاکستانی سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہو چکے ہیں،شاہد صد یق

نواز شریف پاکستانی سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہو چکے ہیں،شاہد صد یق

لاہور ( نمائندہ خصوصی)سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہو چکے ہیں پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت دہشت گردوں اور کرپٹ عناصر کی ہمیشہ راہ ہموار کرتی آئی ہے۔پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہیے،۔ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ عوام ایسے عناصر کو مسترد کریں۔ جن پر قومی خزانے کی لوٹ مار ثابت ہو چکی ہے۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے چیئرمین سیکر ٹریٹ میں سو شل میڈ یا ممبران سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی بھی ملک کو مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔

عالمی طاقتیں پاکستان کے وجود کی دشمن ہیں۔ان طاقتوں کے ساتھ اگر سخت لہجہ اختیار نہ کیا گیا تو یہ پھر ارض پاک ایسی مشکلات میں پھنس سکتا ہے جس سے نکلنا آسان نہیں ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے فیصلے عالمی حالات کے تناظر میں کرنے کی ضرورت ہے۔بیرونی مداخلت نے اس ملک کوماضی میں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا اور قومی نوعیت کے فیصلوں میں ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیو ں کا سخت جوا ب دینا چاہیے ٹر مپ کی جانب سے مسلسل پاکستان کیخلا ف دھمکی آمیز گفتگو کے باو جود پاکستانی حکام کامعذر ت خو انہ رو یہ قا بل ا فسو س اور قا بل مذمت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4