حکمران ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،شازیہ نواز
لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں حکمران خود ہی ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور مذمت کرتی ہے ، نواز لیگ کی ناکام حکومت نے گزشتہ4برسو ں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرض کے مرض میں مبتلا کیا اور اب کٹھ پتلی حکومت عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، اقامہ زدہ وزیر خارجہ خواجہ آصف میں اتنی جر ات نہیں کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیں۔