پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام میں9سال کی کاوشیں شامل ہیں،زمرد یاسمین

پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام میں9سال کی کاوشیں شامل ہیں،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام میں9سال کی کاوشیں شامل ہیں کیونکہ اس حوالے سے نہ تو کوئی قانون تھا اورنہ ہی اس بارے میں زیادہ آگاہی اور شعورموجود تھا۔عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی ایک بڑے محاذ کی حیثیت رکھتی تھی اور پنجاب حکومت نے اس کا بیڑہ اٹھایا ۔سکولوں، کالجوں، اداروں ،ہوٹلوں،ریستورانوں،چھابڑی فروشوں کوآگاہی دینا ضروری ہے ۔

اس کا احاطہ کیے بغیر اچھی اورآلودگی سے پاک غذا کی فراہمی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ترکی،سعودی عرب،ایران،ملیشیاء جیسے اسلامی ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے خوراک کے اعلی معیار مقرر کررکھے ہیں۔ہم نے پنجاب میں اس کی شروعات کی ہیں اورپنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے بے مثال کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوڈ اتھارٹی کو اس سال 2ارب 70کروڑ روپے کے فنڈ دےئے ہیں،اگر اس ادارے کو عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے 20ارب روپے کے فنڈ بھی درکار ہیں تو دیں گے، اب ہر کوئی اس ادارے کی تعریف کررہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4