عوام کو بنیادی حقوق صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہیملے، مہرین راجہ

عوام کو بنیادی حقوق صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہیملے، مہرین راجہ

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ملیں گے ،ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام میں شعور اجاگر کیا ،ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی دنیا میں زندہ ہیں ۔حکومت کی توجہ بنیادی مسائل کی طرف نہیں ہے ، مہنگائی ،امن وامان، صحت ، تعلیم سمیت اہم بنیادی سہولتیں عوام کو فراہم نہیں کی جارہی ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں مل سکی ہیں ،جمہوریت میں تو عوام کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے لیکن یہ کیسا جمہوری نظام ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق نہیں ملے سکے ،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم منظور کرکے صوبوں کو اس لئے اختیارات دئیے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکیں ،صوبائی سطح پر عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

صرف سندھ میں عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں، بھٹو خاندان نے ملک کے لئے ان گنت قربانیاں دیں اور جمہوریت کے لئے بہت مشکلات برداشت کیں ،بے نظیر کا آج بھی عوام سے رشتہ زندہ ہے۔ ، سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی کا گراف کم نہ ہوسکا۔

اور عوام اس جماعت سے گہرا رشتہ ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی زندہ ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4