این آر او ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے،اشرف بھٹی

این آر او ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کرپشن کو این آر او کے پانی سے دھونے کی کوئی کوشش ہوئی تو پھر ہم اپنے قائدین کی قیادت میں عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔
برسوں کی محنت سے شروع ہونے والا احتساب کا عمل روکنے کی ہر کوشش ناکام بنادینگے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں،وہ ملکی تقریبات میں شرکت کی رسمی کارروائی پوری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم اپنی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے، عوام کرپٹ مافیا سے جان چھڑا کر عدل وانصاف پر مبنی نظام لانے کے منتظر ہیں ۔