اسرائیل کے معاملے میں امریکہ کو اپنی ’’بونگی‘‘ کی سزا مل رہی ہے‘ حامد سعید

اسرائیل کے معاملے میں امریکہ کو اپنی ’’بونگی‘‘ کی سزا مل رہی ہے‘ حامد سعید

لیاقت پور (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ختم نبوت کے معاملے کو آئینی طور پر طے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا مگر حالیہ ختم نبوت مسئلے کے حوالے سے ان کی جماعت ایشو کو موثر انداز میں ہائی لائٹ نہیں کر سکی اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ،اسلامی بلاک بنانے کی کوشش ،ایٹمی پروگرام کا آغاز اور جمعۃ المبارک کی سرکاری چھٹی کے اعلان کو اسلام دشمن قوتوں خطرہ محسوس کیا اور بھٹو کے خلاف سازش کر کے انہیں راستہ سے ہٹا دیا پریس کلب لیاقت پو ر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو ان کی نااہلی نے اتنا نقصان نہیں پہنچیا جتنا ختم نبوت کے طے شدہ مسلے کو چھیڑنے سے ہوا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو امیدوار ملنا بھی مشکل ہیں تاہم جو مل گئے ان کے لیے انتخابی اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ بھٹو کو لوگ دنیا دار کہیں ،لبرل یا کوئی اور نام دیں مگر ختم نبوت کا مسلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے کا کریڈٹ ان ہی کو جاتا ہے سابق وزیر نے کہا کہ اسرائیل کے معاملات میں امریکہ نے جو "بونگی "ماری ہے اس سے اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لیے امریکی صدر ٹرمپ بے سروپا بیانات دے رہے ہیں اس موقع پر چوہدری شفقت محمود ،رئیس اسلم محمود ،وفا سلیم تسکین ،حاجی محمد طارق علوی ،حاجی شبیر عامر ،بلال چوہدر ی ،ظفر اقبال ،راشد شاہین چوہان ،میونسپل کونسلروں صلاح الدین موہل ایڈووکیٹ ،طارق محمود شاد ،خالد محمد خان ،اعجاز خان کے علاوہ جام بخت اقبال ،غلام جیلانی ،ساجد لاہور ی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر