تیل کی قیمتوں میں اضافہ‘ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے‘ ڈاکٹر افضل

تیل کی قیمتوں میں اضافہ‘ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے‘ ڈاکٹر افضل

ہیڈراجکاں(نامہ نگار ) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، حکومت غریب دشمن معاشی پالیسی سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،آئے دن پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں،حکومت اضافہ فوری واپس لے،حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرے،(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

موجودہ حکمرانوں کی ناقص پا لیسیوں سے ہر طبقہ زبوں حا لی کاشکار ہے،حکومت عوام کو ریلیف د ینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،حکمرانوں کی کار کردگی سے مایوس عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ق) کے سنہری دور کو یاد کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ق) کے ر کن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز اپنے کلینک ہیڈراجکاں پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد وسیم چودھری،ندیم سلم چانڈیو،مقصود چیمہ، احسان ساہی، حاجی بشیر کمبوہ،محمد نواز آرے والا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر