14 عدالتی اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری ،آج اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کا حکم

14 عدالتی اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری ،آج اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے ...

ملتان( خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے 14 عدالتی اہلکاروں(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تبدیل کئے جانے والے عدالتی اہکاروں کو 4 جنوری تک اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کا حکم دیا ہے اس ضمن میں جاری احکامات کے مطابق عدالتی اہکار الطاف حسین بھٹی کو نیو جوڈیشل کمپلیکس ریکارڈ روم سے پرانی کچہری سینئر سول جج ایڈمن کے دفتر تعینات کر دیا صفدر حسین کو سینئر سول جج کے دفتر سے نیو جوڈیشل کمپلیکس ریکارڈ روم ، سعید احمد شاہ کو پرانی کچہری سے نیو جوڈیشل کمپلیکس ریکارڈ روم میں تعینات کر دیا سٹینو گرافر غلام رسول کو شجاع آباد ،سعید احمد کو شجاع آباد سے ملتان ، ریڈر منصور احمد کو جلال پور پیر والا سے ملتان جبکہ اہلمد مدثر اطہر کو جلالپور پیر والا اہلمد شہاب کو پرانی کچہری سے نیو جوڈیشل کمپلیکس ریکارڈ روم تبدیل کر دیا اسی طرح سٹینو گرافر بابر علی کو لودھراں سے ملتان ،نائب قاصد شہباز گل جج محمد عباس کی عدالت سے جج ضیغم عباس رضوی کی عدالت نائب قاصد محمد عمران جج ضیغم عباس رضوی کی عدالت سے جج محمد عباس کی عدالت ، نائب قاصد محمد عجب خان جلال پور پیر والا سے ملتان ، خضر حیات جلال پور پیر والا میں جج شفیق کی عدالت سے جج آفاق احمد کی عدالت میں تعینات کر دیا گیا تبدیل کئے جانے والے عدالتی اہکاروں کو 4 جنوری تک اپنے عہدے پر چارج سنبھالنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر