انسانی اعضاء کا سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار‘ کئی سوپاسپورٹ برآمد

انسانی اعضاء کا سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار‘ کئی سوپاسپورٹ برآمد

ملتان،ڈیرہ غازی خان(کرائم رپورٹر،بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر،نمائندہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

خصوصی) ایف آئی اے ملتان نے انٹیلی جنس اطلاع اور متعدد شکایات کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بڑی کاروائی کی، جس میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ غلام رسول گروا موقع پر گرفتار ہوگیا۔ جس سے ایف آئی اے حکام نے لاکھوں روپے اور سینکڑوں پاسپورٹ برآمد کرلئیے۔ دوران ریڈ غلام رسول گروا اور اس کے ساتھیوں نے ایف آئی اے اہلکاروں پر بندوقیں تان لیں اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا اور غلام رسول کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایف آئی اے کی کاروائی کے دوران دو ایف آئی اے اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن کو طبی امداد کے لئیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ غلام رسول گروا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کو یورپ، سعودی عرب اور دبئی بھیجتا ہے۔ جس میں ایک درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تین مہینے پہلے اس کے والد اور چچا کو غلام رسول گروا نے دبئی روانہ کیا تھا مگر آج تک ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ جس پر غلام رسول گروا نے اعتراف کیا کہ دونوں شہری مظفر اور مظہر سمندر میں لاپتہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ایف آئی اے حکام نے غلام رسول گروا سے سمندر کے نقشے، افغانستان کی سمیں اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...