پنجاب کانسٹیبلری فراڈ میں ملوث اکاؤنٹس افسران کے مزید ریمانڈ کی اپیل منظور

پنجاب کانسٹیبلری فراڈ میں ملوث اکاؤنٹس افسران کے مزید ریمانڈ کی اپیل منظور

ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے انسداد رشوت ستانی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کی خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف عالیہ ملتان بینچ میں اپیل کردی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی جانب موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر باسط سلطان مقبول ہاشمی، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ سعید احمد ، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد علی جعفری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے حالانکہ انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی ملزمان سے جعلی دستاویزات اور رقم کی برآمدگی باقی ہے ریمانڈ نہ ملنے سے کروڑوں روپے کی سرکاری رقم ڈوبنے کا خدشہ ہے فاضل عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے مزید سماعت تاحکم ثانی ملتوی کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...