اغوا کے ملزم نے دوران تفتیش جلال پور کے 14سالہ نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا، لاش گڑھا کھود کر دفن کردی تھی

اغوا کے ملزم نے دوران تفتیش جلال پور کے 14سالہ نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا، ...

نواں شہر ،جودھ پور (نمائند ہ پاکستان ) زیادتی میں ناکامی یا پرانی دشمنی ،جلال(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پور پیرووال کا نوجوان تھانہ نواں شہر کے علاقہ میں قتل ۔تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کے علاقے موضع بلوچاں کا رہائشی منیر احمد جو کہ ماڈل ٹاؤن ملتان میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا جس پر تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ بہاالدین زکریا ملتان میں جلال پورپیرووالہ کے رہائشی 14سالہ صابر حسین کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا ،دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے صابر کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اپنے گھر کے قریب گڑھا کھود کر دفن کردیا تھا ،تھانہ زکریا پولیس ملتان ملزم کو لے کر تھانہ نواں شہر کے علاقہ موضع بلوچاں پہنچی اور لاش کی تصدیق کرنے کے بعد بغیر لاش نکالے واپس چلی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...