جمعیت علماء اسلام (ف) نے قومی انتخابات کے لئے ایم ایم اے کی بجائے جماعتی سطح پر عوامی جلسے منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

جمعیت علماء اسلام (ف) نے قومی انتخابات کے لئے ایم ایم اے کی بجائے جماعتی سطح ...

ملتان (سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام (ف) نے قومی انتخابات کے لئے ایم (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ایم اے کی بجائے جماعتی سطح پر عوامی جلسے منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ 22 فروری کو سرگودھا جبکہ 18 مارچ کو مظفر گڑھ میں بڑے جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ جے یو آئی پنجاب کی جنرل کونسل نے مزید جلسوں کے شیڈول کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس تین روز قبل یکم جنوری کو جامعہ دارالعلوم اسلامیہ جتوئی مظفرگڑھ میں منعقد ہوا تھا جس میں جماعتی سطح پر انتخابی جلسے منعقد کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) بعض دیگر مذہبی جماعتوں کے ہمراہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان کر چکی ہے۔

جلسے

مزید : ملتان صفحہ آخر