شریف برادران دورہ سعودی عرب پر قوم کو اعتماد میں لیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

شریف برادران دورہ سعودی عرب پر قوم کو اعتماد میں لیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

بہاولپور ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف سعودی عرب دورہ کو ذاتی، خفیہ اور پراسرار(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

رکھنے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لیں۔ قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ میں تفصیلات آئیں وگرنہ اس سے بااعتماد دوستسعودی عرب کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران خاندان عدم حکمت سے پاکستان اور سعودی عرب کے لازوال تعلقات کو نقصان نہ پہنچائیں۔وہ مکہ مکرمہ میں پاکستان کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری عمل میں اختلافات اور اختلاف رائے جمہوری حق اور فطری ہے لیکن جھوٹ، الزامات اور خواہشات پر جھوٹ کے محلات تعمیر کرنے سے سیاست اور جمہوریت کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔جمہوریت کے میدان میں حکومت، اپوزیشن اور ریاست کو اخلاق و تہذیب کا دائرہ نہیں توڑناچاہیے۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر