کواپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی ملتان کے ریفرنس میں گرفتار 3 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

کواپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی ملتان کے ریفرنس میں گرفتار 3 ملزموں کو جوڈیشل ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت ملتان نے گورنمنٹ کواپریٹو آفیشل ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی ملتان کے ریفرنس میں گرفتار تین (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ان ملزمان میں ڈسٹرکٹ رجسٹرار کواپریٹو بہاولپور رانا محمد ولایت،ریٹائرڈ انسپکٹر کواپریٹو اقبال اٹھنگل اور گورنمنٹ کواپریٹو آفیشل ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی میں بطور کنٹریکٹر کام کرنے والا نصیر احمد شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے مذکورہ ملزمان کے خلاف ریفرنس انتہائی کمزور ہے لیکن کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ پر دباؤ بڑھانے کیلئے ان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد ملزمان کی طبعیت بھی خراب ہوگئی۔رانا ولایت ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئے۔اقبال اٹھنگل چیسٹ انفیکشن میں مبتلا ہوا جس پر انکوائری افسران کو پریشانی نے آن گھیرا۔اس صورتحال میں نیب کے آفیسران نے مزید ریمانڈ پر زور نہیں دیا۔جس پر فاضل عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر