400 نئی آبادیوں کو بجلی فراہم کردی ہے‘ سعید خان منیس

400 نئی آبادیوں کو بجلی فراہم کردی ہے‘ سعید خان منیس

میلسی(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے موجودہ دور اقتدار میں بھر پور کوشش کر کے این اے 170 کی محرومیاں دور کرنے کیلئے وسائل مہیا کیئے اور پی پی 238، پی پی 239دونوں صوبائی حلقوں میں یکساں بنیادوں پر فنڈز مہیا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کرتے ہوئے عوام کو بنیاد ی سہولیات فراہم کیں اب تک تقریباً 400نئی آبادیوں میں بجلی کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی الہ آباد کے قریب نئی آبادی بھٹہ راؤ اکبر علی میں بجلی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت تنقید کا خیر مقدم کیا ہے اور عوام کی آراء سے ترقیاتی سکیموں کی فراہمی کو ممکن بنایا آنے والے 5ماہ کے دوران مزید ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیئے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف بے بنیاد پراپگینڈا کیا جا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے میلسی میں اسٹیڈیم کی تعمیر اور سیوریج منصوبوں جیسے میگا پراجیکٹ منظور ہوئے جس میں رکاوٹیں ڈالیں کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے عناصر کا عوام خود احتساب کریں ہم نے سپیشل ایجوکیشن سکول کی بلڈنگ منظور کرتے ہوئے اہم مسئلہ حل کیا دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے اس موقع پرچیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی، وائس چیئرمین مہر عبد الخالق ارائیں، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم، شیخ کونسلر راؤ اکبر علی، راؤ ریاض حسین ضیاء، نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اور ایم این اے نے بٹن دبا کر بجلی فراہمی کا افتتاح کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر