وفاقی دارالحکومت ،اینٹی رائٹ فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

وفاقی دارالحکومت ،اینٹی رائٹ فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اسلام آباد (آئی ا ین پی) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی‘ مذہبی اور سماجی مظاہروں‘ دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے نمٹنے کے لئے 586 اہلکاروں پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹ فورس قائم کردی گئی اس فورس کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی خصوصی تربیت دی گئی ہے‘ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس نے حاصل کی گئی ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں سیاسی‘ مذہبی اور سماجی مظاہروں‘ دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے نمٹنے کے لئے 586 اہلکاروں پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ فورس کی جانب سے مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ فورس کو تربیت دینے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو وزیر داخلہ نے تعریفی اسناد اور شیلڈز دیں۔

اے آر ایف

مزید : علاقائی