ارکان اسمبلی ، میئرز چیئر مین ضلع کونسل کیلئے سرکاری پاسپورٹ کی منظوری

ارکان اسمبلی ، میئرز چیئر مین ضلع کونسل کیلئے سرکاری پاسپورٹ کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین ‘ ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئرز کے لئے سرکاری پاسپورٹ کی منظوری دیدی‘ ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ امیگریشن کو مذکورہ فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے اراکین صوبائی اسمبلی، چئیرمین ضلع کونسل اور مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیئرمین کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کی اجازت دے دی اور اس فیصلے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصہ سے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء کا معاملہ زیر التوا تھا اور اس بارے میں صوبائی اسمبلیاں قرارداد بھی منظور کر چکیں تھیں۔

سرکاری پاسپورٹ کی منظوری

مزید : علاقائی


loading...