سال نو کا پہلا ڈینگی کیس سامنے آ گیا ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی

سال نو کا پہلا ڈینگی کیس سامنے آ گیا ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)لاہور میں 2018 شروع ہوتے ہی ڈینگی نے ایک دفعہ پھر ہلچل مچا دی ہے اور سال نو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔2018 کے دوسرے روز ہی چاہ میراں کی رہاشی خاتون سمیرا عمران میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور خاتون میں ڈینگی وائرس پازیٹو آ گیا ہے جس پر خاتون کو شدید بخار میں نہر کنارے واقع ڈاکٹڑز ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ شدید سردی میں ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ ڈینگی کاباعث بننے والے مچھر مر جاتے ہیں مگر لاہور میں شدید سردی میں ڈینگی مچھروں کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے اور پہلا کیس بھی سامنے آ گیا ہے اس کیس نے ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔

ڈینگی

مزید : علاقائی