سیاسی حاسدین آئندہ بھی مایوسی کا منہ دیکھیں گے‘ ترجمان پنجاب حکومت

سیاسی حاسدین آئندہ بھی مایوسی کا منہ دیکھیں گے‘ ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت، رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین کے باقی ماندہ سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ عوام کی مشکلات کم سے کم کرنے کیلئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے عوام دوست عظیم منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ عارضی مشکلات کا دور جلد ختم ہوگا اور شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین کے منصوبے سے پاکستان ایشیا کے ان گنے چنے ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں یہ سفری سہولت میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ وہ منگل کو سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ائیرپورٹ سے سیدھے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کرنے گئے اور وہاں مریضوں سے سہولتوں کی فراہمی کا دریافت کیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت شفافیت اور معیار کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد کرکے میگا منصوبے مکمل کرتی رہے گی۔ سیاسی حسد کا شکار عناصر پہلے بھی مایوس رہے اور آئندہ بھی انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ملک محمد احمد خان

مزید :

علاقائی -