پی ٹی آئی سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ، پرویز رشید

پی ٹی آئی سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ، پرویز رشید

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ افسوس تحریک انصاف سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ہے ، پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے اپنی پارٹی کی تاریخ سے بھی آگاہ نہیں، محسوس ہوتا ہے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جارہے ہیں ، کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ 13سال تک سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور 8سال وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو انتخابی سیاست سے باہررکھاگیا جبکہ بینظیربھٹوکوبھی 8سال سیاست سے باہررکھاگیالیکن ملک کی موجودہ صورتحال پاکستان کے عوام کی پیداکردہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت آج کل طاہرالقادری کے قدموں میں بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے اپنی پارٹی کی تاریخ سے بھی آگاہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس تحریک انصاف سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات سے محسوس ہوتاہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جارہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔

مزید : علاقائی