پارٹی متفق، آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہونگے، اویس لغاری

پارٹی متفق، آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہونگے، اویس لغاری

کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئرمین یوسی 57ملک غلام مصطفی کھنڈوا،چیئرمین یوسی 58ملک نذر حسین کھنڈواکے ہمراہ پائیگاہ میں(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کھوسہ گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن لغاری گروپ میں شامل ہونے والی مختلف برادریوں کے سربرہان ملک عامر حسین ککڑوہا،ملک حسین بخش راجھڑ،ماسٹر فدا حسین ،سیٹھ مرید حسین لنگاہ ودیگر کی شمولیت کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لغاری خاندان ومشن عوام کی بھلائی اور ترقیاتی کام ہیں ۔اللہ کی قسم کھا کہ کہتاہوں والد سردار فاروق احمد خان لغاری نے ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی میں بھی اسی خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایک روپے کی اگر کرپشن کی ہو تو خدا مجھے کبھی معاف نہ کرے تھانہ کچہری کی سیاست پر لعنت بھیجتاہوں کھوسہ سردار وں نے بدماشی اور تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا ۔پارٹی متفق ہے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلائیں گے شیخ رشید کو سارے فرشتے محض تحریک انصاف میں نظر آتے ہیں ۔حرمت رسول ہمیں جان سے ذیادہ عزیز ہے ختم نبوت کے معاملے پر تحریک والوں کے سیاسی مقاصد ہیں ۔جو بڑے افسوس کی بات ہے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے ان علاقوں میں ایک یا دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے تحریک انصاف عوام سے مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے وہ خاک نیاپاکستان بنائیں گے ۔میاں شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ عالمی تعلقات بہتر بنانے کی کاوش ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں پائیگا سے لے کر مانہ احمدانی تک سوئی گیس کی فراہمی پر کام شروع ہوجائے گا ۔اور آئندہ کچھ ہی روز میں اس کا باقاعدہ کوٹ چھٹہ سے افتتاح کریں گے ۔

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...